تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نصیر آباد میں گیس لائن اور جعفر آباد میں بجلی کے ٹاور دھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
نصیر آباد…نصیر آباد میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو اور جعفرآباد میں بجلی کے ٹاوروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔دھماکے سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔لیویز ذرائع کے مطابق نا معلوم تخریب کاروں نے نصیر آباد کے علاقے منگولی کے مقام پر مین جنکشن کنٹرول روم میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔دھماکے سے گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد سندھ بلوچستان شاہراہ کو بلاک کردیاگیا ۔آگ کے شعلوں سے ایک شخص جھلس گیا۔ ادھر جعفر آباد کے علاقے ممل کے مقام پر نا معلوم تخریب کاروں نے220 کے وی کے دوٹاوروں میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے نقصان پہچایا جس سے ٹاروز کے تین حصوں کو شدید پہنچا ہے اور بڑے علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ دونوں واقعات کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان ری پبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.