تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رکوڈک کیس:ٹھیکہ دینے کے حوالے سے فائل پیش نہ کرنے سپریم کورٹ برہم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ میں رکوڈک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس، جسٹس افتخار محمد چودھری نے غیرملکی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے حوالے سے قواعد میں نرمی سے متعلق فائل پیش نہ کرنے پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے ریمارکس میں کہاہے کہ پورے ملک کی نظریں اس اہم مقدمے پرلگی ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے متعلقہ دستاویزات عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے سیکرٹری معدنیات اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان پربھی برہمی کا اظہار کیا ۔احمد رضا قصوری نے دلائل میں کہاکہ قواعد کو نظر انداز کرکے غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جبکہ سیکرٹری معدنیات کاکہناتھاکہ مائننگ کمیٹی کے پاس معاملہ نہیں آیا۔ رکوڈک کیس کی مزیدسماعت کل کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.