5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ میں اچھے نتائج کیلئے پرامید ہیں،مصباح الحق
جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں جو ہونا تھا ، ہو چکا کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ کھیل پر ہے اور ورلڈ کپ میں اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں ۔ قومی اسکواڈ میں شامل لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے ارکان کراچی میں ایک رات قیام کے بعد لاہور پہنچے ۔ قومی ٹیم گزشتہ شب نیوزی لینڈ سے کراچی پہنچی تھی ۔ منیجر انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے ،دورہ ہر لحاظ سے اچھا رہا۔ اسپاٹ فکسنگ کیس پرتبصرہ نہیں کروں گا ۔کوچ وقار یونس ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کامیابی سے خاصے مطمئن ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں ۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق سمجھتے ہیں کہ اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے ان کو ئی تعلق نہیں، فوکس صرف کرکٹ ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی فارم برقرار رکھیں گے۔ فاسٹ بالر وہاب ریاض بھی نیوزی لینڈکے کامیاب دورے سے خوش دکھائی دئیے ۔ لاہور پہنچے والوں میں اکمل بردران ، محمد حفیظ ، شعیب اختر، عاقب جاوید ، شاہد اسلم اور عبدالرزاق شامل ہیں ۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی صرف تین دن قیام کے بعد ورلڈ کپ کے سلسلے میں دس فروری کو بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔