تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں مندی، 100انڈیکس میں12360پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں شیئرز کی فروخت کا دباو مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس66 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار360 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم نو کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت گیارہ پیسے کمی کے بعد16 روپے49 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس80 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار چار پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.