تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعظم گیلانی اور بابر اعوان کے مولانا فضل الرحمن کو فون

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیرقانون بابر اعوان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطوں میں ناموس رسالت قانون اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ناموس رسالت قانون میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی ، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو ملاقات کی دعوت بھی دی ہے۔بعد میں وزیر قانون بابر اعوان نے ٹیلی فون کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں حکمرانوں کی بات پر یقین نہیں ہے ،ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کیا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.