تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیر اعظم کی صدر سے ملاقات،کابینہ کی تشکیل نوسمیت اہم امورپرتبادلہ خیال

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی کی صدرزرداری کے ساتھ ملاقات میں اہم قومی امور پر وسیع اتفاق رائے کے لیے مجوزہ گول میز کانفرنس پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بارے بھی مشاورت کی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن سمیت اتحادیوں سے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.