5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیرسٹر مسعود کوثر کو صوبہ کا نیا گورنر مقرر کرنا صدر کا اختیار ہے،میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور...وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بیرسٹر مسعود کوثر کو صوبہ کا نیا گورنر مقرر کرنا صدر کا اختیار ہے۔وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بیرسٹر مسعود کوثر کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کیا ہے۔ جس پر انھیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ میاں افتخار نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت کی مدد کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے سابق گورنر اویس احمد غنی کی صوبہ کے لیے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔