5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزرات تجارت نے پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد میں وزرات تجارت کے حکام نے بتایا کہ کابینہ کی جانب سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے گاڑیوں کی درآمد کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت گفٹ اسکیم ،پرنسل اور رہائش کی منتقلی کی صورت میں گاڑیاں درآمد کی جا سکتی ہیں۔ تاہم پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد میں کمرشل استعمال کی گاڑیاں شامل نہیں ہوں گی۔