5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گول میز کانفرنس،شرکت کا فیصلہ ایجنڈے پر منحصرہے،مسلم لیگ ن
جنگ نیوز -
اسلام آباد...میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے گول میز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ باضابطہ دعوت اور ایجنڈے کا جائزہ لے کر کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے دس نکاتی ایجنڈے پر حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے، اس موقع پر صدر زرداری کی جانب سے گول میز کانفرنس کے انعقادکا مقصد محض مزید وقت حاصل کرنا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ن لیگ کے دس نکات میں پاکستان کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز کا حل پہلے ہی پیش کیا جا چکا ہے اس لیے گول میز کانفرنس کی کوئی خاص ضرورت نہیں تھی۔