5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مصر میں بحران، عرب دنیا کے اسٹاک مارکیٹوں کو 49ارب ڈالر زکا خسارہ
جنگ نیوز -
کراچی...مصر میں جاری حکومت مخالف تحریک نے جہاں اقتدار کے ایوانوں میں لرزش پیدا کردی وہاں عرب ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے۔ جنوری2011 میں خطے کی اسٹاک مارکیٹوں کا حجم991 سے کم ہو کر942 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق مصر میں جاری سیاسی بحران کے باعث عرب ممالک میں سرمایہ کار محتاط دکھائی دے رہیں اور عرب ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں شیئرز کی مالیت میں49 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کویت ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق سرمایہ کاروں کا خدشہ ہے کہ مصر اور اس سے قبل تونس میں حکومت مخالف احتجاج دوسر ممالک میں بھی پھیل سکتا ہے جس سے سرمائے کے دوسرے محفوظ ممالک میں منتقلی ہوسکتی ہے ۔