5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیراعظم کاپاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کادورہ
جنگ نیوز -
کامرہ...وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کرکے پاکستان اورچین کے مشترکہ طورپرتیارکردہ جے ایف17تھنڈر طیارے میں ہونیوالی پیش رفت کامشاہدہ کیا۔ پاک فضائیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جے ایف17 پروگرام میں ہونیوالی کامیاب پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 کے پیداواری منصوبے کوہرپاکستانی قدرکی نگاہ سے دیکھتاہے اورانہیں یقین ہے کہ یہ تاریخ میں ایک درخشاں باب کا اضافہ کرے گا۔