تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گول میز کانفرنس سے ملکی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری کی جانب سے اہم قومی امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گول میز کانفرنس بلانے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ، ملک کو ان گنت سیاسی ومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، عوام غربت، مہنگائی ، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔ان حالات میں قومی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ گول میز کانفرنس کا انعقاد اہم قومی امور پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک وقوم کودرپیش مسائل حل کرنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا ۔دریں اثناء الطاف حسین نے اسکردو کے علاقے کچورا میں مکان کی چھت گرنے اور گجرانوالہ کے علاقے قادر پور میں مسافر بس نہر میں گر جانے کے واقعات میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے ان افسوسناک واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.