تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کودرپیش چیلنجزپرقومی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملک کو دہشت گردی ،توانائی کے بحران ،بے روزگاری اور مہنگائی کے شدید چیلنجز کا سامناجس پرمسلم لیگ ن سمیت تمام قومی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، وزیراعظم نے انکشاف کیاکہ ان کے شہر ملتان میں ٹی وی سینٹر تعمیرکرنے والا ٹھیکیدار پیسے لے کر فرار ہوگیا ہے ۔ اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم نے سرائیکی زبان میں نیوز بُلیٹن کے آغاز کا افتتاح کیا، اس موقع پرتقریب سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ ملک بھر میں سرائیکی بولنے والوں کی تعداد4 کروڑ سے زائد ہے ،تاہم یہ کریڈٹ ان کی حکومت کو جاتا ہے کہ 63 برس بعد کروڑوں افراد کے لئے سرائیکی بُلیٹن کا آغاز کیاجارہاہے، وزیراعظم اس دوران کئی بارسرائیکی زبان میں مخاطب ہوئے اورملازمین کے لئے 50 فیصد تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کی خبردی، وزیراعظم نے وزیراطلاعات سے کہاکہ وہ رحمان بابا کو اطلاع کرکے ایف آئی اے سے تحقیقات کرائیں تاکہ ملتان میں ٹی وی سینٹرکی تعمیرکاکام مکمل ہوسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.