5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بیرسٹر مسعود کوثر گورنرخیبر پختونخوامقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدرآصف علی زرداری نے بیرسٹر مسعود کوثر کو خیبر پختونخواہ کا گورنر تعینات کر دیا ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر انہیں گورنر تعینات کیا۔گورنر تعینات ہونے و الے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر مسعود کوثر نے ایوان صدر میں صدرآصف زرداری سے ملاقات بھی کی،اس موقع پر صدر نے بیرسٹر مسعود کوثر کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی سیاسی اور اخلاقی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ صوبے اور فاٹا کے عوام کی بہتری کے لئے بھی کردار ادا کریں گے۔صدر نے گورنر کو قبائلی علاقوں کی ترقی اور اعلان کردہ اصلاحات کے جلد نفاذ کی ہدایات دیں۔اس موقع پر بیرسٹر مسعود کوثر نے صدر کی طرف سے اعتماد کے اظہاراور اہم ذمہ داریاں دینے پر شکرہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صوبے اور فاٹا کے عوام کی توقعات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔بیرسٹر مسعود کوثر اس سے قبل خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور وہ مرحوم شاعر احمد فراز کے بھائی ہیں۔