5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مالی بحران نہیں ،پاورہاؤسز ضرورت کے مطابق پیداوار دے رہے ہیں،پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور...ڈی جی پیپکو محمد خالد کا کہنا ہے کہ پیپکو کو مالی بحران کا سامنا نہیں تمام پاور ہاوس ضرورت کے مطابق پیداوار دے رہے ہیں ۔یہ بات انھوں نے واپڈا ہاوس لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی ۔ ڈی جی پیپکونے کہا کہ بجلی کے بحران میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے ،گیارہ ہزار میگاواٹ مانگ جبکہ پیداوار 10 ہزار600 میگاواٹ ہے،شارٹ فال صرف 400 میگاواٹ کے قریب ہے، شہروں اور دیہات میں صرف ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ڈی جی پیپکو نے مزید کہا کہ رواں سال 236 میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے سسٹم میں شامل ہو جائیں گے۔ ٹیرف بڑھانے کے سوال پر انکا کہناتھاکہ یہ فیصلہ نیپرا کرتا ہے،پیپکو نہیں ۔