تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم ڈی پی آئی اے کی ایمپلائزیونینزاورایسوسی ایشنزکوبریفنگ کی دعوت

جنگ نیوز -
کراچی...ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون نے پی آئی اے کی مختلف ایمپلائز یونینز اور ایسوسی ایشنز کو پی آئی اے اور ترکش بات چیت پر بریفنگ کی دعوت دے دی ہے اور اپیل کی ہے کہ غیرقانونی ہڑتال ختم جائے کیونکہ اس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنااور ادارے کا وقار متاثر ہو رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون نے یہ دعوت پی آئی اے آفیسرزایسوسی ایشن،ایرکرافٹ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن،سی بی اے،پالپا اور سیپ کو دی ہے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ بارہا کہہ چکی ہے کہ پی آئی اے اور ترکش ایر لائن کے درمیان معاہدہ یا کسی مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں ہوئے، اورانتظامیہ ایسوسی ایشنزاور یونینز کے خدشات دور کرنے کوتیار ہے،ترجمان کے مطابق پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن (پیاسا(،ایرکرافٹ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن(اٹاپ( اورسی بی اے نے انتظامیہ اور ایم ڈی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.