5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ الہ یار کے قریب متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ
جنگ نیوز -
ڈیرہ الہ یار...ڈیرہ الہ یارکے قریب سے بلوچستان سے آنے والی تخریب کاری سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے محکمے کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں ۔ جنرل مینیجر سوئی سدرن گیس کمپنی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ڈیرہ الہ یار کے قریب بلوچستان آنے والی مین گیس سپلائی لائن کے قریب زوردار دھماکہ سے گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں کو گیس کی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ دھماکے سے18انچ پائپ لائن متاثر ہوئی ہے جس سے صارفین کو پائپ لائن میں موجود ریزرو گیس فراہم ہوگی، انھوں نے بتایا کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لئے روانہ کی گئی ٹیموں کومطلوبہ علاقے میں پہنچنے میں اور پائپ لائن کی مرمت میں کچھ وقت لگے گا لہذا پائپ لائن کے مرمت ہونے تک صارفین کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی ۔