5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لارڈ آف دی رنگزکے سلسلے کی فلم ’دی ہوبِٹ‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ... بلاک بسٹر اور سات آسکر جیتنے والی فلم”لارڈ آف دی رن“ LORD OF THE RINGS کے سلسلے سے منسلک کہانی ”دی ہوبِٹ“THE HOBBIT کی شوٹنگ آئندہ ماہ نیوزی لینڈ میں شروع ہو جائے گی۔ THE HOBBIT دو فلموں کی شکل میں بنائی جائے گی، اور اس میں لورڈ آف دی رنگز سیریز کے کئی اسٹارز بھی نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے میں کئی بار تاخیرہو چکی ہے۔ حال ہی میں اس کے ڈائیریکٹر پیٹر جیکسن کی علالت کے باعث شوٹنگ ڈیٹس کو آگے بڑھایا گیاہے۔ اس سے پہلے دیگر فلم یونینز کیTHE HOBBIT بنانے والوں کے خلاف احتجاج کے بعد فلم کمپنی نے اسے نیو زی لینڈ سے باہر فلمبند کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ ڈسٹری بیوشن سے جڑے مسائل اور ایکٹرز کی فلم سے کنارہ کشی اختیار کے لینے پہ بھی فلم کی شوٹنگ التوا کا شکار رہی ہے۔