5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹیکس دہندگان کو ازخود کارروائی کے تحت7ارب روپے دیئے گئے، وفاقی محتسب
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ سال2010میں ٹیکس دہندگان کوازخود کارروائی کے تحت سات ارب روپے کے ریفنڈز دلوائے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب کی سال2010کی کار کردگی پرنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ وہ اب تک ازخود کارروائی کے تحت ٹیکس دہندگان کے ایک لاکھ96ہزار کیسز حل کرا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال2010 میں ایک ہزار چارسو46 شکایات موصول ہوئیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک، آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی تحقیقات کے مطابق پاکستان میں سالانہ چار سے پانچ ہزار ارب روپے کا ٹیکس پوٹینشیل موجود ہے۔