تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چیف الیکشن کمشنرشانگلہ الیکشن کالعدم قرار دیں، خواتین ارکان پارلیمنٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...خواتین ارکان پارلیمنٹ نے عورتوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے پر شانگلہ کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے ۔ویمن پارلیمنٹیرین کوکس کی سیکریٹری نفیسہ شاہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ شانگلہ کے ضمنی انتخاب میں امیدواروں کے درمیان غیر اعلانیہ معاہدہ کر کے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا۔ ایسا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے جس کا چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اس حلقے میں ماضی میں بھی خواتین کا ووٹنگ ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر یا کسی اور کی جانب سے اب تک شواہد فراہم نہیں کیے گئے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.