5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور :آتشزدگی سے منہدم پلازوں کا ملبہ اٹھانے کاکام آج شروع کیا جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور . . . .. . .. . لاہور کے علاقے موچی دروازے میں آگ لگنے سے منہدم ہونے والے پلازوں کا ملبہ اٹھانے کا کام آج شروع کیا جائے گا ۔ پیر کی صبح ایک پلازے میں لگنے والی آگ نے آس پاس کے گیارہ پلازوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے نتیجے میں درجنوں تاجروں کا کاروبار تباہ ہوگیا ۔ 30 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا جس کے بعد تاجروں نے متاثرہ پلازوں سے بچا کھچا سامان نکالنا شروع کر دیا ۔ چوکیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے 6 عزیز لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دب چکے ہیں ۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا عملہ آج ملبہ ہٹانے کا کام شروع کرے گا ۔ لیکن گنجان آباد علاقے میں تنگ گلیوں کے اندر سے ملبہ کس طرح اٹھایا جائے اس حکمت عملی کا اندازہ لگانا ابھی مشکل ہے ۔