5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
فیصل آباد. . . . . .. . .فیصل آباد میں دس سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔فیصل آباد کے علاقے سمندری کا رہائشی دس سالہ بچہ دو روز پہلے لاپتہ ہوا تھا ۔ اُس کی لاش گزشتہ روز کھیتوں سے ملی ۔ لاش گھر لائی گئی تو کہرام مچ گیا۔ ورثا نے بچے کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کا مقدمہ ایک شخص ناصر کے خلاف سمندری کے صدر تھانے میں درج کرایا تھا ۔ رات گئے صدر پولیس نے ملزم ناصر کو بھلوال کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔