5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:آگ کے نقصانات کا اندازا لگانے کے لئے7رکنی کمیٹی تشکیل
جنگ نیوز -
لاہور . . ... .. . .ڈی سی او لاہوراحد چیمہ نے موچی دروازہ میں لگنے والی آگ کے نقصانات کا اندازا لگانے کے لئے7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ لاہور سے جاری بیان کے مطابق یہ کمیٹی3دن کے اندرڈی سی او کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی1122،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس، فائر آفس،لیسکو اور محکمہ سوئی گیس کے نمائندے شامل ہیں۔