5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرم ایجنسی :امن جرگوں کی کوشش،آمدورفت کے راستے بحال
جنگ نیوز -
کرم ایجنسی . . . . .. .. کرم ایجنسی میں 4 سال سے جاری بدامنی کے خلاف امن جرگوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آمد و رفت کے لئے راستے کھول دیئے گئے ہیں ۔ کرم ایجنسی پشاور مرکزی شاہراہ آمد و رفت کے لئے کھلنے کے بعد امن جرگے کے ارکان پشاور اور دیگر علاقوں میں پھنسے ہوئے سیکڑوں افراد کے ساتھ کرم ایجنسی پہنچے ۔ قبائل نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار استقبال کیا۔ قبائلیوں نے شاہراہ کھلنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔ اس موقع پر کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ سید مصدق شاہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔