5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.8ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
گلگت … گلگت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت4.8ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پشاور سے شمال مشرق میں 275کلو میٹردورافغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے غذر مانسہرہ ،بالاکوٹ،بٹگرام میں بھی محسوس کئے گئے اور تا حال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔