تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیخوپورہ ،طویل عرصے سے قید ملزمان کے مقدمات کی سماعت کی ہدایت

جنگ نیوز -
شیخوپورہ … ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ نے 16 ایسے حوالاتیوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے جن کے مقدمات کا پانچ سال گزر جانے کے باوجود فیصلہ نہیں ہو سکا ۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کی رپورٹ کے مطابق 16 حوالاتیوں کو جیل کی ہوا کھاتے پانچ سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن مقامی عدالتوں نے ان کے مقدمات کا فیصلہ نہیں کیا ۔ ان حوالاتیوں میں 14 ملزمان قتل،ایک ملزم منشیات اور ایک ملزم دفعہ 295 بی کے تحت قید ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد یونس نے ان مقدمات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی عدالتوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ان مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.