تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر عراق سے امریکی انخلاء کے سخت مخالف ہے، وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس کے پنڈورا باکس سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔ مصر کئی بار امریکی حمایت یافتہ عراقی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکا ہے لیکن واشنگٹن کا اتحادی ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم نوری المالکی کی برطرفی کا مطالبہ کرنے سے کنارہ کشی اختیار کرنا پڑی ۔پچیس اکتوبر دو ہزار سات کو قاہرہ سے امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن STUART JONES نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں بغداد میں امریکی سفیر ریان سی کروکر کی قاہرہ آمد سے پہلے بغداد کے مصر کیساتھ تعلقات اور مصری قیادت کے خیالات سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی چیف آف مشن جونز کے مطابق مصر عراق سے امریکا کے نکل جانے کے سخت مخالف ہے ۔ اس کے علاوہ مصری قیادت کے نزدیک عراقی وزیر اعظم نوری المالکی ناپسندہ شخصیت ہیں جن پر اعتبار بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ مراسلے کے مطابق ان سب باتوں کے باوجود مصری قیادت نے کبھی علیحدگی یا کسی فورم پر نوری المالکی کو برطرف کرنے کا مطالبہ نہیں کیا اور اس کی وجہ قاہرہ اور واشنگٹن کا اتحاد ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.