5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
منفرد ڈیسک لیمپ جسکی لائٹس کو مخصوص جگہ تک روشن کیا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
برلن…سی ایم ڈی…عام طور پر رات کے وقت کتاب پڑھنے کے لیے مطالعے کے شوقین افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ لائٹس سے پھیلنے والی روشنی دوسروں کو ڈسٹرب نا کرے یا پھر صرف مخصوص حسے میں روشنی کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔اس مسئلے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لیمپس تیار کرنے والی ایک کمپنی نے مارکیٹ میں ایسے ڈیسک لیمپ متعارف کروائے ہیں جن کی روشنی مخصوص حصے تک محدود رکھی جاسکتی ہے۔اس لیمپ میں65 LEDبلب نصب ہیں جنہیں ناصرف ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک شفٹ کیا جاسکتا ہے بلکہ صرف چند لائٹس کو بھی آن اور آف کیا جاسکتا ہے۔