5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اقتدار کی منتقلی کا مکمل ٹائم ٹیبل تیار کرلیا، مصری حکومت کا دعویٰ
جنگ نیوز -
قاہرہ …مصر کی عوام کے احتجاج سے حکومت گھبراگئی ہے،یہی وجہ ہے کہ اب مصر حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے اقتدار کی منتقلی کا مکمل ٹائم ٹیبل تیار کرلیا ہے۔ قاہرہ کے تحریر اسکوئر میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری مظاہروں اور عوام کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد مصر کے نئے اور طاقتور ترین نائب صدر عمر سلیمان نے مزید کچھ مہلت لینے کی کوشش کی ہے۔اپوزیشن گروپس کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے جواب میں عمر سلیمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حسنی مبارک ستمبر میں ہونیوالے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور ساتھ ہی الیکشن سے پہلے کچھ اختیارات کی منتقلی کا بھی اشارہ دیا ہے۔عمر سلیمان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی کے لیے ایک واضح روڈ میپ اور ٹائم ٹیبل تیار کرلیا گیا ہے۔ البتہ مصری نائب صدر نے اس ٹائم ٹیبل کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔