تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے کی اندرون وبیرون ملک پروازیں شروع

جنگ نیوز -
کراچی…کامیاب مذاکرات اورمنیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے کے استعفے کے بعدملازمین کی ہڑتال ختم ہوگئی۔قومی ایرلائن کی پروازیں لاہور ،اسلام آباد اور کراچی ایر پورٹس سے اندرون و بیرون ملک کے لیے روانہ ہوناشروع ہوگئیں۔ پی آئی اے ملازمین کی4 روز ہ ہڑتال کے خاتمے کے ساتھ ہی قومی ایرلائن کی پروازیں ملک کے مختلف ایر پورٹس سے اندرون و بیرون ملک روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں ، اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز308 لاہور کے لیے جبکہ پی کے306 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی ،،، اسلام آباد سے گلگت اور چترال جانے والی تین پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں ۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے711 نیویارک کے لیے روانہ ہو گئی۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل سے پہلی فلائٹ پی کے340 کراچی سے فیصل آباد روانہ جبکہ پی کے300 کراچی سے اسلام آباد اورپی کے507 کراچی سے گوادر روانہ ہوگئیں۔پشاور ایر پورٹ سے پہلی پرواز ساڑھے دس بجے کابل کے لیے روانہ ہوگی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.