8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
ترکی میں روائتی میوزک کے ذریعے مریضوں کا علاج
جنگ نیوز -
انقرہ . . . . . . مو ڈ کو خوشگوار کر نے کیلئے موسیقی تندرست افراد کے ساتھ ساتھ بیماروں کیلئے بھی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ ترکی میں چند نامور ڈاکٹروں نے ادویات کے علاوہ مر یضوں کو بیماری سے جلد از جلد نجات دلانے کیلئے روائتی میوزک کا استعما ل بھی شروع کر دیاہے۔ترکی میں ڈاکٹر روائتی عرب اور ترکش میوزک کو بیمار افراد کے سامنے بجاتے ہیں جس کے بعد ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر مثبت نتائج دیکھے گئے ہیں۔ اپنے مریض کی بہترصحت اور خوشگوار ماحول کی دستیابی کیلئے ڈاکٹرز کسی میوزیشن کی مدد کے بغیر خود ہی وارڈ میں مر یض کے سامنے بانسری،وائلن اور گٹارسے10منٹ تک روائتی عرب میوزک بجا کر میوزیکل تھراپی کر تے ہیں جسے ہر قسم کی بیماری کیلئے استعمال کیا جارہاہے۔