تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

شمیم آپاکی تنظیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی سینئر کارکن محترمہ شمیم آپا کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے محترمہ کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ شمیم آپاتحریک کی سینئر کارکن تھیں جنھوں نے 19جون ، 1992ء کو ریاستی آپریشن میں تمامتر مظالم کاسامنا کیا ، کٹھن اور مشکلات حالا ت میں تحریک کے مشن و مقصد کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر حق پرستی کی جدوجہد کو جاری رکھا اور بزرگ ، خواتین کیساتھ اور نائن زیرو پر تحریکی خدمات انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ کی تنظیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا اور ان کی قربانی کو بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاہرایک کارکن محترمہ شمیم آپاکے انتقال پرافسردہ ہے اوردکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ شمیم آپا کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران لواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔(آمین) دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورشعبہ خواتین نے بھی ایم کیوایم شعبہ خواتین کے سینئرکارکن محترمہ شمیم آپاکے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،بلنددرجات اورسوگواران کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹریونٹ 190کے کارکن عبدالرشید کے والد عبدالحمید ،لانڈھی سیکٹریونٹ81کے کارکن افضال شیخ کی والدہ محترمہ زیتون بی، شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ109 کے کارکن سلمان کے بھائی عبدالرحمن ، لائینز ایریا سیکٹر جٹ لائن یونٹ 197کے کارکن فہد علی خان کے والد سجن علی خان اور پاک کالونی سیکٹریونٹ شیرشاہ192/193کے کارکن محمد اکرم انصاری کے والد محمد اسلام انصاری کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطافرمائے (آمین)

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.