تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:0

بھارتی میڈیاپاکستانی رہنماؤں کے بیان توڑ مروڑ کر نے پیش کرنے لگا

جیو نیوز - اسلام آباد.......بھارتی میڈیااوچھی حرکتوں پراترآیا،پاکستانی رہنماؤں کے بیانات کوتوڑ مروڑ کر اور کاٹ پیٹ کراپنےمطلب کارنگ دینےلگا۔

سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہاہے بھارتی میڈیا نے اسامہ بن لادن سے متعلق ان کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا، جو بے ہودہ اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔

اوچھی حرکتوں نےبھارتی میڈیاکوناقابل اعتباربنادیا۔ چوہدری احمد مختار کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیاپر جو بیان ان سے منسوب کیا گیاوہ بطور پاکستانی اور سابق وزیر دفاع اس کی تردید کرتے ہیں ۔

پاکستان سےدشمنی میں بھارتی میڈیانےسچائی ہی مسخ کرنا شروع کردی ہے۔پاکستانی سیاستدانوں کےبیانات کوکاٹ پیٹ کر ایسے چلایاجارہاہےجس سےپاکستان کےامیج کودنیا بھرمیں متاثرکیاجاسکے، سابق وزیردفاع چوہدری احمد مختار کا انٹرویو کیا اوراس کے مختلف حصےکاٹ کراپنی مرضی کامطلب نکال کرچلادیا۔

سابق وزیردفاع نےواضح کیاہےکہ اگراسامہ کی موجودگی کاپتہ ہوتاتوپاکستان خودپہلےہی کارروائی لےلیتا۔

دہشتگردی سےبدترین متاثرملک کےسابق وزیردفاع کابیان توڑمروڑکرپیش کرنےسےخودبھارتی میڈیانےعالمی سطح پراپنی حیثیت ختم کرکے رکھ لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.