تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:0

کراچی میںتودہ گرنے سے ہلاکتیں،میتیں آبائی علاقوں میں پہنچادی گئیں

جیو نیوز - کراچی .......کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پہاڑی تودہ گرنےسے جاں بحق ہونے والے تیرہ افراد کی میتیں آبائی علاقوں رحیم یار خان اور بہاول پور پہنچادی گئیں ، نماز جنازہ صبح9 بجے ادا کی جائے گی ۔

گذشتہ روزکراچی میں مٹی کےتودےتلے دب کرجاں بحق ہونےوالے5 افراد کی میتیں آبائی علاقےپہنچادی گئیں۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے علاقہ بستی فیض بخش سے تھا، جن میں غلام فرید ،اسکی بیوی ریحانہ اور تین بچے سات سالہ مقدس، پانچ سالہ صدف اور اڑھائی سالہ محمداحمد شامل ہیں ۔

دوسری جانب بہاول کی تحصیل یزمان کےعلاقے ہیڈ راجکاں کےرہائشی آٹھ افراد بھی مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 4بچے اوردوخواتین شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.