تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:21

فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں5مجرموں کو پھانسی

جیو نیوز - فیصل آباد........فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں قتل کے 5مجرموں کو جیلوں میں تختہ دار پرلٹکادیاگیا جبکہ 2 کی پھانسی روک دی گئی ہے۔

سنیٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم غلام مصطفیٰ نے2001میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیاتھا جبکہ مجرم عمران شبیر کی پھانسی صلح نامہ کے بعد روک دی گئی ۔ مجرم نے2000ءمیں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کیاتھا۔

اُدھر ڈیرہ غازی خان سینٹرل جیل میں قتل کے ایک مجرم کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا۔ مجرم محمد اسلم نے1996ءمیں گھریلو تنازعہ پر بیوی کو قتل کیاتھا۔

دوسری جانب گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔مجرم سلیمان اور شفیق نے ناصر محمود کو اغوا کے بعد 1998 ءمیں جبکہ مجرم یونس نےریاض کو دشمنی پر 2002ءمیں قتل کیاتھا،مجرم سجاداحمد کی پھانسی راضی نامہ کےبعد مؤخر کردی گئی۔مجرم نے2001ءمیں نواز کومعمولی تنازعے پر قتل کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.