تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

گوجرانوالہ : 4 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق،ورثاکااحتجاج

جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچہ کھلےمین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔واقعےکےخلاف ورثا نےایم ڈی واسا کےگھر کےباہراحتجاجاً پتھراؤ کیا اور گیٹ توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی ۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق جناح روڈ پر فیضان نامی چار سال کا بچہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے والدین کے ساتھ جارہا تھا۔ کہ اچانک کھلے ہوئے مین ہول میں گرگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچہ کی لاش کو 3 گھنٹوں بعد نکال لیا۔

واقعے کے خلاف ورثا نے ایم ڈی واسا خالد رشید بٹ کے گھر پر کےباہر احتجا ج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے گھر پر پتھراؤ کیا اور گیٹ توڑ کر گھر میں گھسنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس اور اہل علاقہ کی مداخلت پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

مظاہرین کا کہناہےتھاکہ مین ہول سے چند گز کے فاصلے پر ایم ڈی واسا کا گھر واقع ہے ،اگر ایم ڈی واسا کے علاقہ میں ایسے واقعات پیش آئیں گے تو شہر کے دیگر علاقوں کا کیا حال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.