تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:32

اسلام آباد:حساس ادارےکی کارروائی،کالعدم تنظیم کادہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - اسلام آباد......دارالحکومت میں حساس ادارے کی کارروائی میں ایک کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ایک کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان خراسانی گروپ کے مرکزی رہنما کو گرفتار کر لیا ۔ دہشت گرد رہنما جعلی شناختی کارڈ پر ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا۔

مزید گرفتاریوں کے لیے دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جا رہی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.