14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:16
نحہ منیٰ: فیصل آباد کے رہائشی خالد رمانی کی شہادت کی تصدیق
جیو نیوز - فیصل آباد.....سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونے والے فیصل آباد کے رہائشی خالد رمانی کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خالد رمانی کو آج نماز جنازہ کے بعد سعودی عرب میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا۔
خالدرمانی اپنی اہلیہ تحسین ، سالی جویریہ اور انکے شوہر کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے گئے تھے۔
واقعے میں خالد رمانی کی اہلیہ ، سالی زخمی ہوئے تھے ، جبکہ سالی کے شوہر محفوظ رہے ، خالد رمانی کے بھائی طارق نذیر نے بتایا کہ خا لد رمانی کی اہلیہ ، سالی اسکے شوہر کی کل پاکستان واپسی ہے اور خالد رمانی کی غائبانہ نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی جائے گی۔