تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

پاکستانی افواج ہر مہم جوئی جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ایڈمرل ذکا اللہ

جیو نیوز - رسالپور......پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور تمام ملکوں کے ساتھ امن چاہتاہے تاہم ہماری مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جوا ب دینے کےلیے تیار ہے ۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 134 ویں جی ڈی پائلٹ سمیت 3 کورسز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سےبطور مہمان خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ، امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے ۔

تقریب میں ائر چیف مارشل سہل امان بھی شریک تھے،اس موقع پر 104آفیسرز پاس آوٹ ہوئے، جن میں 8خواتین بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.