تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:21

اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہوائیں، وقفے وقفے سے بارش

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

آندھی اوربارش کےبعداسلام آبادکے کئی علاقوں کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جن میں بارہ کہو،علی پورفراش ،بری امام،چٹھہ بختاورشامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.