14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کا پرچہ آئوٹ،چیئرمین نے میٹنگ بلالی
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کا ڈی اے ای سال دوئم کا پرچہ آئوٹ ہونے کے 2گھنٹے قبل ہی طلبا کے ہاتھ آگیا ،جس پر چیئرمین بورڈ نے میٹنگ طلب کرلی۔
کراچی سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈی اے ای سال دوئم کا پرچہ دو گھنٹے قبل ہی طلبا کے ہاتھ لگ گیا۔ آج اسلامیات، مطالعہ اور غیر مسلم طلبا کا اخلاقیات کا ہونے والا پرچہ 2 بجے شروع ہونا تھا لیکن پرچہ 12 بجے ہی طلبا کے پاس پہنچ گیا۔
ناظم امتحانات لالہ ظہیر کے مطابق پرچہ آوٹ نہیں ہوا ہے، اگر پرچہ آوٹ ہوتا تو رات میں نکلتا، دو گھنٹے قبل پرچہ آوٹ نہیں ہوتا ہے۔
چیئرمین بورڈ فصیح الدین نے پرچہ آوٹ ہونے کے معاملے پر میٹنگ بلالی میٹنگ میں ناظم امتحانات اور سیکریٹری بورڈ موجود تھے ۔ ناظم امتحانات سے پرچہ آوٹ ہونے سے متعلق دریافت کیا گیا۔
آوٹ ہونے کے باوجود پرچے کو تبدیل یا ملتوی کرنے کے بجائے مقررہ وقت پر لیا گیاہے۔