14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31
کراچی میں پہاڑی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تدفین
جیو نیوز - رحیم خان /بہاولپور......گلستان جوہر کراچی میں پہاڑی تودے تلے دب کر جاں بحق ہونیوالے 13 افراد کو بہاولپور اور رحیم یارخان میں اُن کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا،جاں بحق افراد کے عزیز واقارب اور لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
کراچی میں مٹی کےتودےتلے دب کرجاں بحق ہونےوالے5 افراد کا تعلق رحیم یارخان کی تحصیل خانپور کے علاقہ بستی فیض بخش سے تھا،جن میں غلام فرید ،اسکی بیوی ریحانہ اور3 بچے 7 سالہ مقدس، 5 سالہ صدف اور ڈھائی سالہ محمداحمد شامل ہیں ۔
بہاول کی تحصیل یزمان کےعلاقے ہیڈ راجکاں کےرہائشی8افراد بھی مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوئے،جن میں 4بچے اوردوخواتین شامل ہیں ۔
تمام افراد کو نماز جنازہ کی ادائی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ، اس موقع پر جاں بحق افراد کے عزیز واقارب اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔