14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:48
لاہور ہائیکورٹ:ایچی سن کالج کےغیرفعال پرنسپل کی درخواست مسترد
جیو نیوز - لاہور .....لاہور ہائیکورٹ نےایچی سن کالج کےغیرفعال پرنسپل آغا غضنفر کی بحالی کی درخواست مسترد کردی، اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ مجاز فورم سے رجوع کریں۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اےملک نے ایچی سن کالج کےغیر فعال پرنسپل آغاغضنفرکی عہدے پر بحالی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ،عدالت نےدرخواست مستردکرتےہوئےقراردیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں درخواست قابلِ سماعت نہیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاتھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے کیسوں کی سماعت ہائی کورٹ نہیں کرسکتی اور درخواست گزار سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے،لہذا دادرسی کےلیےمجاز فورم سے رجوع کریں۔
عدالت نے مزیدکہا کہ بورڈ آف گورنرز اور پرنسپل کے درمیان معاہدہ طے تھا، آغا غضنفر کو معاہدے کی شقیں مکمل کرتے ہوئے عہدے سے ہٹایا گیا۔