تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

سندھ کے شہر ہالا میں 2 کم سن بھائیوں نے بڑے بھائی کی جان لے لی

جیو نیوز - بالا.......سندھ کے شہر ہالا میں دو کمسن بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار سے بڑے بھائی کی جان لے لی ، مقتول کی عمر سترہ سال اور قاتلوں کی عمر نو اور بارہ سال ہے، پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بچوں نے بتایا کہ ان کا بھائی نشے کا عادی تھا، کام کاج کرنے کے بجائے شراب نوشی کرتا تھا اور والدہ سے رقم کا تقاضا کرتا رہتا تھا۔ گھر چلانے کے لیے ان کی والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں اوروہ ہوٹلوں میں مزدوری کرتے ہیں۔

بچوں کے مطابق بھائی پیسے نہ دینے پر آئے دن انھیں اور والدہ کو مارنے کی دھمکی دیتاتھا اور انھوں نے جان کے خوف سے بھائی کو قتل کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.