تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:24

ملتان: سابق وزیر اعلی پنجاب کے قاتل کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا

جیو نیوز - ملتان........ملتان میں سابق وزیر اعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کے قاتل کو نیو سنٹرل جیل میں آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کے قاتل محمد زمان عرف زمانی کو آج صبح ساڑھے5 بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

زمان عرف زمانی نے 29 ستمبر1993 کو تلمبہ میں الیکشن کمپین کے دوران سابق وزیر اعلی غلام حیدر وائیں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ جس کے خلاف تھانہ تلمبہ میں مقدمہ درج کیا گیا سزائے موت برقرار رہنے اور تمام تر اپیلیں خارج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال نے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

سابق وزیر اعلی غلام حیدر وائیں وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اور1990 سے 25اپریل 1993کی ان کی حکومت کے وزیر اعلی رہ چکے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.