تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:12

اے این پی کا کالا باغ ڈیم کیخلاف قانونی و سیاسی جنگ لڑنے کا اعلان

جیو نیوز - پشاور........عوامی نیشنل پارٹی نے کالا باغ ڈیم کو مردہ ایشو قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ہر قسم کی قانونی اور سیاسی جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اے این پی نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی راستے پر کام کے آغاز کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اے این پی خیبر پختو نخوا کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پارٹی کے مرکزی صدراسفند یارولی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے مردہ ایشو میں ہر بار اس وقت جان ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے جب ملک مشکل حالات سے دو چار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3صوبے پہلے ہی اسے مسترد کر چکے ہیں اور اے این پی کالا باغ ڈیم کے خلاف قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی راستے پر پہلے کام مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا کہا تھا لیکن اب اختیارات نہیں دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا بھی مطالبہ کیا، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے لئے 4کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ جن کی رپورٹ آنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.