تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:56

راولپنڈی: ایلیٹ فورس کی کارروائی میں سب انسپکٹر جاں بحق

جیو نیوز - راولپنڈی........راولپنڈی میں دہشگردوں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق اور 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کچھ دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ 3کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے چکری میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں دہشتگرد ہلاک ہوئے اور 3گرفتار کرلیے گئے۔ رات 1بجے سے جاری اس کارروائی میں ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر جاں بحق اور 3اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.