تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:16

ایف آئی اے ایکزیکٹ کے شعیب شیخ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

جیو نیوز - کراچی.........ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کیخلاف ایف آئی اے نے 3افراد سمیت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ فارن ایکس چینچ ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارن ایکسچینچ ریگولیشن ایکٹ کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں چندا ایکسچینج کے ڈائریکٹر محمد یونس اور برانچ مینجر محمد جنید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان پر 17کروڑ روپے بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے محمد یونس اور محمد جنید کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پہلے ہی جعلی ڈگری کیس میں پولیس کی تحویل میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.