15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6
تونسہ میں خودکش حملے کیخلاف یوم سوگ
جیو نیوز - تونسہ........ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے خلاف یوم سوگ منایا جارہا ہے،تعلیمی ادارے بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔
تونسہ میں خود کش حملے کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر دکانیں بند ہیں،وکلا نے بھی عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا ہے ۔علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئےتھے۔