15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:6
جنوبی افریقا میں زیرتعمیر پُل گرنےسے 2 افراد ہلاک،17 زخمی
جیو نیوز - جوہانسبرگ........جنوبی افریقا میں زیر تعمیر پُل گرنے سے دو افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حادثہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کی مرکزی موٹر وے پر پیش آیا ، زیر تعمیر پل کا اسٹرکچر سڑک پر رواں گاڑیوں پر گرا، متعدد گاڑیاں ٹنوں وزنی پل کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور ، امدادی کاروائیاں جاری ہیں ، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نزدیکی اسپتال تک پہنچایا گیا ، حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔